پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ انتہائی افسوسناک

پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ انتہائی افسوسناک
اسلام آباد ( ویب ڈیسک ) پاسپورٹ کی رینکنگ ویب سائٹ کے مطابق اس وقت جاپان کا پاسپورٹ دنیا کا سب سے طاقتور پاسپورٹ بن چکا ہے جبکہ افسوسناک طور پر پاکستانی پاسپورٹ دنیا کے بدترین ممالک کی فہرست میں چوتھے نمبر پر براجمان ہے۔ تفصیلات کے مطابق ہینلے گلوبل ویب سائٹ ہر سال پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ جاری کرتی ہے ،2006ء سے مسلسل ہینلے ویب سائٹ پاسپورٹ کی سالانہ رینکنگ جاری کرتی آرہی ہے جسے دنیا بھر میں موقر ریٹنگ قرار دیا جاتا ہے۔ ویب سائٹ کی اس سال کی رینکنگ کے مطابق جاپان اس وقت دنیا کے ان ممالک میں شامل ہے جس کا پاسپورٹ طاقتور ترین ہے ٗدنیا کے 193ممالک میں جاپانی پاسپورٹ کے حامل افراد کو ویزہ فری یا پھر ایئر پورٹ پر ویزہ جاری کرنے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ ویب سائٹ کی رینکنگ کے مطابق دنیا بھر کے مضبوط ترین پاسپورٹ کے حامل ممالک بالترتیب کچھ اس طرح ہیں ۔ جاپان ٗ سنگا پور ٗ جرمنی ،جنوبی کوریا ٗ فن لینڈ ٗ اٹلی ٗ لکسمبرگ ٗ سپین ٗ آسٹریا ٗ ڈنمارک ٗ آئر لینڈ ٗ پرتگال ٗ سویڈن ٗ فرانس اور نیدر لینڈ ۔ جبکہ ایسے ممالک جو دنیا کے کمزور ترین پاسپورٹ کے حامل ہیں ان میں افسوسناک طور پر پاکستان کا نمبر دنیا کے بدترین ممالک میں چوتھے نمبر پر ہے۔ یہ فہرست کچھ اس طرح ہے افغانستان ٗ عراق ٗ شام ٗ پاکستان ٗ یمن ٗ صومالیہ ٗ فلسطین ٗ نیپال ٗ شمالی کوریا ۔

Watch Live Public News