سربراہ عوامی مسلم لیگ کا کہنا تھا کہ انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اور ججوں کی تضحیک سوچے سمجھے منصوبے کے تحت کر رہی ہے، الیکشن میں ہی تمام مسائل کا حل ہے ۔ بے گناہوں سے جیلیں بھرنے میں نہیں، اگر الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو حالات مزید سنگین اور گھمبیر ہوجائیں گے۔آئی ایم ایف نے10جون کےایجنڈےمیں پاکستان کونہیں رکھاIMFکےساتھ سعودی عرب اورUAEکی مالیاتی امدادبھی خطرےمیں ہےIMFکہتاہےپاکستان میں سیاسی استحکام کی ضرورت ہے9ہفتے کی حکومت کواندازہ ہےکہ عوام کے دلوں میں اُنکے لیے غم وغصہ اور نفرت ہےالیکشن میں ن لیگ کےساتھ ہاتھ نہیں ہتھوڑاہوگا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 7, 2023
انہوں نے کہا کہ حکومت ریاست کو نہیں اپنی تباہ حال سیاست کو بچانا چاہتی ہے، روزانہ 41 ارب روپے کا قرضہ غریب کے گلے پڑ رہا ہے، آئین عمل کے لئے ہوتا ہے کیبنٹ میں رکھنے کیلئے نہیں ہوتا ، آئین کو تو موم کی ناک بنا دیا گیا ہے۔ شیخ رشید کا مزید کہنا تھا کہ قانون ہاتھ جوڑ کر کھڑا ہے، وزراء کے بیانات الیکشن ہونے نہ ہونے کے شکوک و شبہات پیدا کر رہے ہیں، 13 اگست اسمبلی توڑنے کی ریڈ لائن ہے ورنہ بحران سنگین ہوجائے گا، ترکیہ نے زلزلے ، معاشی تباہی کے باوجود بھی انتخابات کروائے ہیں جس سے اس کے حالات ٹھیک ہوگئے ہیں۔ملک سیاسی معاشی اقتصادی شدید ترین بحران میں داخل ہوگیاہے ترسیلات کم ایکسپورٹ کم انڈسٹری بندگروتھ منفی ڈالر نایاب یہ ہیں زمینی حقائق انتظامیہ سپریم کورٹ کے اختیارات میں مداخلت اورججوں کی تضحیک سوچےسمجھےمنصوبےکےتحت کررہی ہےتمام مسائل کاحل الیکشن میں ہےبےگناہوں سےجیلیں بھرنےمیں نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 7, 2023