ویب ڈیسک:نیب قانون میں صدارتی آرڈیننس کے ذریعے ترمیم کیخلاف درخواست، لاہور ہائیکورٹ نے نیب ترمیم کیخلاف درخواست قابل سماعت قرار دے دی۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے وفاقی حکومت سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کر دیئے، لاہور ہائیکورٹ نے اٹارنی جنرل کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے معاونت کے لیے طلب کر لیا۔
جسٹس شجاعت علی خان نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی، درخواست میں نیب کے قانون میں ترامیم کو چیلنج کیا گیا ہے۔