ویب ڈیسک:سابق صدر آصف زرداری اور ان کے صاحبزادے بلاول بھٹو زرداری رکن اسمبلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی کی بہنیں فریال تالپوراورعذرا پیچوہو سندھ اسمبلی کی رکن ہیں۔ پیپلز پارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کے صاحبزادے فرخ شاہ سندھ اسمبلی کے رکن ہیں۔
اس کے علاوہ سید خورشید شاہ کے بھانجے اویس قادر شاہ اسپیکر سندھ اسمبلی ہیں۔ پیپلز پارٹی کے نثار کھوڑو اور ان کی صاحبزادی دونوں اسمبلی کے رکن ہیں۔ علی نواز خان مہر اور ان کے کزن محمد بخش مہر بھی اسمبلی کے رکن ہیں۔
مخدوم جمیل الزماں کا بیٹا مخدوم محبوب الزماں رکن اسمبلی ہے۔ مخدوم محبوب کا کزن مخدوم فخرالزمان بھی اسمبلی کا رکن ہے۔
پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما منظور وسان کا بیٹا ہالار وسان بھی سندھ اسمبلی کے رکن ہیں اور رباب لطف اللہ اور ان کے بھائی امین امان اللہ بھی رکن سندھ اسمبلی ہیں۔