محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو نوید سنا دی

محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کو نوید سنا دی
کیپشن: rain prediction
سورس: web desk

(ویب ڈیسک) صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اور بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

پی ڈی ایم اے ترجمان  کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں دن میں درجہ حرات میں اضافےکا امکان ہے جب کہ پنجاب میں آئندہ ہفتے درجہ حرات میں اضافے اوربارشوں کا امکان ہے۔ 

پی ڈی ایم اے  ترجمان کا کہنا ہے کہ خیبر پختو نخوا میں 8 سے 12   مئی تک گرد آلود ہوائیں چلنے اوربارش کا امکان ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 10 سے 11مئی کے دوران سیالکوٹ، نارووال، لاہور، قصور، اوکاڑہ اور فیصل آباد میں بارش متوقع ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق مغربی ہواؤں کا ایک سلسلہ 10 مئی شام یا رات کو ملک کے مغربی حصوں میں داخل ہوگا، سلسلہ 11 مئی کو ملک کے بالائی علاقوں کو اپنی لپیٹ میں لے گا۔

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 3 سے 5 معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔ 

خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 10 مئی شام یا رات سے 12 مئی کے دوران  گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، خیبرپختونخوا کے بیشتر علاقوں میں 8 سے 10 مئی کے دوران درجہ حرارت 2 سے 3 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ اسلام آباد سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 12 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے، سندھ کے مختلف علاقوں میں 10 مئی رات سے 11 مئی کے دوران گرد آلود ہوائیں، آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

گلگت بلتستان اور کشمیر کے مختلف علاقوں میں 11 اور 12 مئی کے دوران تیز ہواؤں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے۔