(ویب ڈیسک ) نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ اگر فورسز کو تحمل کا نہ کہا گیا ہوتا تو دشمن کے پانچ نہیں 15 طیارے گرے ہوتے، نیلم جہلم پراجیکٹ کو انڈیا کس نشانہ بنانا سنگین خلاف ورزی اور دگنا مجرمانہ ایکٹ ہے۔
اسحا ق ڈار نے پارلیمنٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس انڈین فائٹر نے پے لوڈ گرایا، ہم نے اسے نشانہ بنایا جس سے 5 انڈین طیارے گرے، 3 فائٹر جہاز 2 ان مینڈ کاپٹرز گرائے گئے۔
انہوں نے کہا کہ قوم مسلح افواج کو مستعد رہنے اور جواب دینے پر مبارکباد دیتی ہے، یو این سیکیورٹی کونسل کو خط لکھ کر صورتحال سے آگاہ کیا ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ رات واقعے کے بعد غیر ملکی سفیروں سے بات ہوئی، اسپین کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے، او آئی سی کو بھی صورتحال سے آگاہ کیا گیا۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم نے پہل نہیں کی لیکن جارحیت کا بھرپور جواب دیا گیا، اگر فورسز کو تحمل کا نہ کہا گیا ہوتا تو دشمن کے پانچ نہیں 15 طیارے گرے ہوتے، نیلم جہلم پراجیکٹ کو انڈیا کس نشانہ بنانا سنگین خلاف ورزی اور دگنا مجرمانہ ایکٹ ہے۔
نائب وزیر اعظم نے کہا کہ انڈیا کے ملین آف ڈالرز کے فائٹرز طیارے مار گرائے ہیں، دشمن کو ترکی بہ ترکی جواب دیں گے پہلے ہی کہا تھا کہ اینٹ کا جواب پتھر سے دیا جائے گا۔




