ایل او سی : دھرمسال پوسٹ1اور 2 بلمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے  ٹیک دیے

ایل او سی : دھرمسال پوسٹ1اور 2 بلمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے  ٹیک دیے

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی ذرائع کے مطابق لائن آف کنٹرول پر دھرمسال پوسٹ 1اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے۔

بھارتی فورسز کیخلاف پاک فوج کی جوابی کارروائیاں جاری ہیں۔سیکیورٹی ذرائع کے مطابق  لائن آف کنٹرول پر دھرمسال پوسٹ 1اور 2 بالمقابل بٹل سیکٹر میں بھارتی فوج نے گھٹنے ٹیک دیئے،  پاک فوج کی جانب سے جوابی کارروائی کے بعد بھارتی فوج نے سفید جھنڈا لہرا دیا۔

 سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ  بھارتی فوج کا سفید جھنڈا لہرانے کا مطلب شکست کو تسلیم کرنا ہے،بھارتی فوجی کی بزدلانہ کارروائیوں کا پاکستان فوج موثر اور بھرپور جواب دے رہی ہے۔