لاہور ( پبلک نیوز) تحریک لبیک پاکستان کے نام سے کالعدم ہٹا دیا گیا۔ وفاقی کابینہ نے منظوری دیدی۔ ذرائع کے مطابق وزارت داخلہ نے بزریعہ سرکولیش سمری کی کابینہ سے منظوری لی۔ وفاقی وزارت داخلہ کچھ ہی دیر میں منظوری دے گی۔ یاد رہے کہ وزارت خزانہ نے قانونی پہلو دیکھ کر سمری وزارت داخلہ کو بھیجی تھی۔ پنجاب کی کابینہ پہلے ہی تحریک لبیک کے ساتھ لالعدم کا نام ہٹانے کی مظوری دے چکی ہے۔ حکومتاور علماء اکرام میں معاہدے میں تحریک لبیک پاکستان کے ساتھ کالعدم کا لفظ ہٹانے کی شرط شامل تھی۔ وفاقی وزارت داخلہ نے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے کا نوٹفیکشن جاری کر دیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے نوٹیفکیشن جاری کرنے کی تصدیق کر دی۔ دوسری جانب دو ہفتے کے بعد جی ٹی روڈ مکمل کھول دیا گیا.جڑواں شہر وں میں کام کرنے والے ملازمین کام پر جانے لگے. تاہم تحریک لبیک پاکستان کے مظاہرین 10 ویں روز بھی وزیر آباد میں موجود ہیں.لانگ مارچ کے باعث حکومت نے جی ٹی روڈ بند کرنے کے احکامات دئیے گئےتھے. حکومت کی طرف سے پل کھولنے کے احکامات ملتے ہی کھودی گئی خندقیں بھر دی گئیں. خندقیں بھر کر چناب پل کے مقام پر جی ٹی روڈ پر ٹریفک بحال کر دی گئی. تاہم وزیرآباد شہر میں انٹر نیٹ سروس تاحال بحال نہ کی جا سکی.