سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا فاتحانہ آغاز

سہ فریقی ٹی 20 سیریز، پاکستان کا فاتحانہ آغاز
سہ ملکی کرکٹ سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے بنگلادیش کو 21 رنز سے شکست دے دی۔ کرائسٹ چرچ میں کھیلےگئے میچ میں بنگلادیش نےٹاس جیت کرپہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان بابراعظم اورمحمد رضوان نے اننگزکا آغازکیا ۔ گرین شرٹس نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 52 رنزبنائے بابراعظم 22رن بناکرپویلین لوٹ گئے ۔ شان مسعودنے31 رنز کی اننگز کھیلی ۔ محمدرضوان نے ایک اینڈ سے ذمہ دارانہ بیٹنگ جاری رکھی اورففٹی اسکورکیا تاہم دوسرے اینڈ سے وکٹیں گرتی رہیں۔ قومی ٹیم نے مقررہ20 اوورز میں5وکٹوں کے نقصان پر167رنز بنائے۔ محمدرضوان 2چھکوں اور 7چوکوں کی مددسے78 رنزبناکرناقابل شکست رہے۔ بنگلادیش نے168 رنزکے ہدف کے تعاقب میں اننگز شروع کی۔ بنگال ٹائیگرز کو پہلا نقصان 25کے اسکورپر ہوا جب مہدی حسن صرف 10 رن بناکر محمد وسیم کا شکاربنے۔ پاکستانی باؤلرزکی نپی تلی باؤلنگ کی بدولت بنگلادیش کا کوئی بھی بلے بازوکٹ پرجم کرنہ کھیل سکا اور وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں۔ بنگلادیش کی ٹیم مقررہ20 اوورز میں8 وکٹوں کے نقصان پر146رنز بناسکی اور یوں پاکستان نے میچ 21 رنز سے اپنے نام کرلیا۔ محمد وسیم جونیئر نےتین بنگلہ دیشی کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔ محمدنوازنے2 جبکہ شاداب خان،شاہنوازدھانی اورحارث رؤف نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔