توشہ خانہ ریفرنس ؛ عمران خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا

توشہ خانہ ریفرنس ؛ عمران خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا
توشہ خانہ ریفرنس میں سابق وزیراعظم عمران خان نے جواب الیکشن کمیشن میں جمع کروا دیا. سابق وزیر اعظم عمران خان کے جواب کی کاپی پیلک نیوز نے حاصل کر لی . جواب بیرسٹر گوہر خان اور بیرسٹر علی ظفر کی طرف سے جمع کروایا گیا ، عمران خان کا جواب 60 صفحات پر مشتمل ہے . جواب میں کہا گیا کہ عمران حکومت کے ساڑھے تین سال کے دوران 329 تحائف موصول ہوئے، توشہ خانہ کے 58 تحائف سابق وزیراعظم عمران خان اور انکی اہلیہ نے وصول کیے، تیس ہزار سے زائد مالیت کے کل 14 تحائف سابق وزیراعظم اور اہلیہ کو ملے، تمام تحائف ٹیکس ریٹرن اور اثاثوں کی تفصیلات میں موجود ہیں . جواب میں کہا گیا کہ توشہ خانہ تحائف کے چار یونٹ بیچے گئے، توشہ خانہ تحائف کے بدلے تین کروڑ سے زائد کی رقم ادا کی گئی.

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔