کراچی ( پبلک نیوز)معروف میزبان ندا یاسر اور اور سپورٹس اینکر سویرا پاشا کی والدہ انتقال کر گئیں ۔انتقال کی خبر خود ندا یاسر نے اپنے انسٹاگرام پر شئیر کی ہے۔
ندا یاسر نے اپنے انسٹا گرام اکاﺅنٹ پر والدہ کے ساتھ اپنی تصویر شئیر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا کہ ”ہماری پیاری ،مظبوط اور لڑنے والیماں ہمیں تنہاچھوڑ گئیں ،انا للہ وانا الیہ راجعون۔
View this post on Instagram
گزشتہ روزندا یاسر کی بہن سویرا پاشا کی طرف سے بھی ٹویٹر پر ایک ٹویٹ شئیر کی تھی جس میں سویرا پاشا نے لوگوں سے اپنی والدہ کی صحت کے لیے دعا کی اپیل کی تھی اور بتایا تھا کہ وہ اس وقت آئی سی یو میں ہیں ،کیا پتہ کس کی دعا لگ جائے۔
Please pray for my mother, she was in ICU all day and now on vent since last few hours. Kya pata kiski dua lag jaye.
— Sawera Pasha (@sawerapasha) February 8, 2021