(ویب ڈیسک ) پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور فون کرنا پلان کا حصہ ہے تاکہ عوام کو تاریکی میں رکھا جائے۔
سلمان اکرم راجہ نے صحافی کے سوال کے جواب میں کہا کہ ٹرن آؤٹ اچھا ہوگا لوگ بڑی تعداد میں باہر نکلیں گے اور ہمیں ووٹ دیں گے۔انہوں نے کہا کہ آج جیسی صورتحال ہے پاکستان میں آج تک ایسی صورتحال نہیں ہوئی۔جو آج ہو رہا ہے یہ پاکستان کی تاریخ کا ایک تاریک لمحہ ہے۔
انٹرنیٹ اور فون بند کرنا پلان کا حصہ ہے
— Public News (@PublicNews_Com) February 8, 2024
سلمان اکرم راجہ ووٹ کاسٹ کرنے پہنچ گئے ، سلمان اکرم راجہ سے خصوصی گفتگو#PublicNews #PublicUpdates #Elections2024 #Elections #GeneralElection #InternetShutdown #MobileService @salmanAraja #PTI pic.twitter.com/QfPeX9BrjS
موبائل فون سروس کی بند ش سے متعلق بات کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ انٹرنیٹ اور فون الیکشن والے دن بند کرنا مناسب نہیں ۔انہوں نے موبائل فون سروس بحال کرنے کا مطالبہ بھی کیا۔
سلمان اکرم راجہ کا کہنا تھا کہ ہم بڑے یقین اور ولولے سے آئے ہیں ، ہم تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے ساتھ جو اس کمپین میں ہوتا رہا ہے وہ عوام کے سامنے ہے۔ہم جمہوریت اور آئین کیلئے لڑتے رہیں گے۔