ویب ڈسک: پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنما شازیہ مری نےجام نوازعلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا جبکہ پی پی رہنما نثارکھوڑو نے لاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری نے جام نوازعلی میں اپنا ووٹ کاسٹ کر لیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان پیپلزپارٹی کےرہنما نثارکھوڑو نےلاڑکانہ میں اپنا ووٹ کاسٹ کرلیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک بھر میں موبائل فون سروس عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
ترجمان وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں دہشت گردی کے حالیہ واقعات میں قیمتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے، امن و امان قائم رکھنے، ممکنہ خطرات سے نمٹنے کے لیے حفاظتی اقدامات ضروری ہیں۔