لاہور: وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان پاکستان ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے نائب کپتان مقرر کردیے گئے۔ محمد رضوان 85 ٹی ٹوئنٹی انٹرنینشل میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں، محمد رضوان نیوزی لینڈ کےخلاف ٹی ٹؤئنٹی سیریز میں اسکواڈ کا حصہ ہیں۔ ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہین آفریدی کی قیادت میں پاکستان ٹیم نیوزی لینڈ کےخلاف کھیلےگی، پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔