خواتین کو بااختیار اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، شبلی فراز

خواتین کو بااختیار اور محفوظ بنانا اولین ترجیح ہے، شبلی فراز

اسلام آباد(پبلک نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز نے خواتین کے عالمی دن کے موقع پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ آج کا دن معاشرے میں کو اجاگر کرتا ہے۔

سینیٹر شبلی فراز نے کہا دین اسلام نے خواتین کو بے مثال حقوق دیئے ہیں، آئین خواتین کے بلند مقام اور مختلف شعبہ جات میں ان کی قابل ستائش خدمات کی اہمیت پاکستان خواتین کے حقوق کا ضامن ہے، پاکستان کی تعمیر و ترقی میں خواتین نے روشن کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ معاشرے کو مہذب اور روشن خیال بنانے کے لئے خواتین کو بااختیار بنانا لازم ہے، خواتین کو ترقی کے مساوی مواقع اور حقوق کی یقینی فراہمی سے معاشرے میں طاقتور اور محفوظ بنانا ہمارا پختہ عزم ہے۔ انفورسمنٹ آف ویمن پراپرٹی رائٹس خواتین کے وراثتی حقوق کو یقینی بنانے میں ممد و معاون ثابت ہو گا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔