ویب ڈیسک:سابق نگراں وزیراعظم انوالحق کاکڑ وزرات ہاوسنگ کے نادہندہ نکلے،انوارالحق کاکڑ بطور سینیٹر منسٹر انکلیو میں گذشتہ ساڑھے پانچ سال سے رہائش پذیر رہے۔
وزرات ہاوسنگ کے مطابق انوارالحق کاکڑ کے ذمے منسٹر انکلیو میں ساڑھے پانچ سال رہائشگا ہ 60لاکھ کرایہ واجب ادا ہے،انوارالحق کاکڑ نے منسٹر انکلیو میں رہائش گاہ کا ماہانہ کرایہ ادا نہ کیا ، وزرات ہاوسنگ اینڈورکس نے رقم کی ادائیگی کے لئے انوارالحق کاکڑ کو نوٹس جاری کردیا گیا،انوارالحق کاکڑ اب بھی منسٹرانکلیو کے بنگلہ نمبر15میں رہائش پذیر ہیں۔
یاد رہے کہ انوارالحق کاکڑ گذشتہ روز بطور نگراں وزیراعظم اپنے عہدے سے سبکدوش ہوئے تھے،انوار الحق کاکڑ نے 14 اگست 2023 کو صدر مملکت عارف علوی سے نگراں وزیر اعظم کا حلف لیا تھا جس کے لئے ایوان صدر میں تقریب منعقد کی گئی تھی۔
انوار الحق کاکڑ کا تعلق بلوچستان عوامی پارٹی سے ہے، انہوں نے 2008 میں پہلی مرتبہ جنرل الیکشن میں حصہ لیا تھا جبکہ 2013 میں مسلم لیگ (ن) میں شامل ہوئے تھے۔