اننت امبانی کی شادی، بالی ووڈ کے تینوں خانز نے کتنا معاوضہ لیا؟

اننت امبانی کی شادی، بالی ووڈ کے تینوں خانز نے کتنا معاوضہ لیا؟
کیپشن: anant ambani wedding
سورس: web desk

ویب ڈیسک: شاہ رخ، عامر اور سلمان خان نے اننت امبانی کی شادی میں ایک ساتھ سٹیج پر ڈانس کرنے کا کتنا معاوضہ لیا اس حوالے سے حیرت انگیز تفصیلات سامنے آگئیں۔

 عامر خان نے بھی اسٹیج پر اپنے ہم عصر اداکاروں سلمان اور شاہ رخ کے ساتھ اننت کی شادی کی تقریبات میں اسٹیج پر رنگ جمایا۔ عام طور پر مسٹر پرفیکشنسٹ نجی شادیوں میں پرفار نہیں کرتے اس لیے یہ جان کر شاید آپ حیران رہ جائیں کہ انھوں نے اور باقی دونوں خانز نے کتنا معاوضہ وصول کیا ہے۔

کنگ خان، بالی ووڈ کے بھائی جان اور عامر خان کو ایک ساتھ کسی فلم یا اسٹیج پر ساتھ دیکھنے کے شائقین اکثر متمنی رہتے ہیں۔ یہ کام مکیش امبانی نے اپنے چھوٹے بیٹے کی شادی میں کردکھایا۔

  تینوں خانز کا ایک ساتھ رقص دیکھنے کے بعد ہی ان کے معاوضے لینے کے بارے چہ مگوئیاں شروع ہوگئی تھیں کہ انھوں نے امبانی فیملی سے اپنی پرفارمنس کے عوض کتنی خطیر رقم وصول کی ہے۔

تاہم امبانی خاندان کے اندرونی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ عامر خان نے ایک روپیہ تک نہیں لیا،عامر کے علاوہ شاہ رخ اور سلمان نے بھی وہاں رقص کرنے کے لیے مکیش امبانی سے کوئی معاوضہ وصول نہیں کیا، رقص کے لیے معاوضہ لینے کے حوالے سے کی جانے والی باتیں بے بنیاد اور افواہ ہیں۔

Watch Live Public News