قوم کسی بھی فیک نیوزاورپروپیگنڈے پرتوجہ نہ دے، آرمی چیف

قوم کسی بھی فیک نیوزاورپروپیگنڈے پرتوجہ نہ دے، آرمی چیف
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ قوم کسی بھی فیک نیوزاورپروپیگنڈے پرتوجہ نہ دے ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ پاکستان ملٹری اکیڈمی (پی ایم اے) کاکول کے 146ویں لانگ کورس کی پاسنگ آؤٹ پریڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آرمی چیف نے پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو مبارکباد دی اور کہا کہ پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کے اہلخانہ مبارکباد کے مستحق ہیں، ادارے سے پاس آوٹ ہونا اعزا ز کی بات ہے، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کا عظیم اور بہاد ر فوج کا حصہ بننا باعث فخر ہے۔ انہوں نے بتایا کہ 42 سال قبل میں نے بھی اسی ادارے سے تربیت حاصل کی تھی، جب ادارے میں زیر تربیت تھا تو کبھی نہیں سوچا تھا کہ فوج کی کمانڈ کروں گا،محنت اور لگن کے بغیر کوئی بھی ہدف کامیابی سے حاصل نہیں کیاجاسکتا ہے، پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کوبا عتماد طریقے سے ذمہ داری نبھانی ہوگی، پاک فوج نے دہشت گردی سے نجات دلانے کے لیے بڑی قربانیاں دیں اور پاس آوٹ ہونے والے کیڈٹس کو بھی ملکی سالمیت کیلئے قربانیاں دینی ہوں گی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سالمیت اور خود مختاری پر آنچ نہیں آنے دیں گے، پاک افواج اپنی سرزمین کی دفاع کے لیے ہمہ وقت تیارہیں، کسی بھی ملک کو پاکستان کا امن اور استحکام خراب نہیں ہونے دیں گے، پاکستان پر امن ملک ہے اور ہمسایہ ممالک سے اچھے تعلقات کا خواہاں ہے، کسی بھی فیک نیوز اور اس کے پروپیگنڈے پر توجہ نہ دیں، ملک کی حفاظت مضبوط ہاتھوں میں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ جمہوری اداروں کا احترم کریں، ہم سب کو ملکروطن عزیز کو غربت اور دیگر چیلنجز سے نکالنا ہوگا، ہم سب کو ملکر معیشت کی بحالی کے لیے کام کرنا ہوگا، پاکستان امن کا خواہاں ہے اور اس خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے، بہترین فوج کا حصہ بننے کے لیے کارکردگی پرتوجہ دینی ہوتی ہے، خطے کو دوطرفہ مسائل بات چیت سے حل کرنے پر زوردینا چاہیے، پیغام واضح ہے کہ پاک فوج کسی ملک، گروپ یاجتھے کوملک غیر مستحکم کرنے نہیں دے گی۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔