لیڈی سب انسپکٹر زیادتی کیس نیا رخ اختیار کر گیا

لیڈی سب انسپکٹر زیادتی کیس نیا رخ اختیار کر گیا

مظفرگڑھ(پبلک نیوز) لیڈی سب انسپکٹر کے مبینہ اغواء،تشدد اور زیادتی کے الزامات کا معاملہ ، تھانہ سٹی کی 4 ستمبر کی سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کو نیا رخ دیدیا.

سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم کی مبینہ کار اور ملزم کو دیکھا جاسکتا ہے، فوٹیج میں تھانہ سٹی سے نکلتی ایک پولیس اہلکار کو کار میں اپنی مرضی سے بیٹھتے بھی دیکھا جاسکتا ہے، کار میں بیٹھنے والی اہلکار مقدمے کی مدعی لیڈی سب انسپکٹر ہی ہیں.

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کی تاریخ اور وقت بھی بتائے گئے واقعے کے حوالے سے میچ کرتے ہیں، کار میں بیٹھنے والی خاتون کی عبایا اور سکارف کا رنگ بھی وہی ہے جو لیڈی سب انسپکٹر کی میڈیکل رپورٹ میں درج ہے.پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج نے معاملے کی صداقت کے حوالے سے شکوک وشبہات کو بڑھا دیا. لیڈی سب انسپکٹر کے ملزم کاشف کیساتھ تعلق کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں.

پولیس ذرائع کے مطابق سی سی ٹی وی فوٹیج میں اغواء کے حوالے سے کوئی شواہد نہیں نظر آرہے.پ نئے حقائق سامنے آنے کے بعد کیس کی ایک نئے پہلو سے تحقیقات شروع کردی گئیں.

واضح رہے کہ مظفرگڑھ میں مبینہ زیادتی کا شکار خاتون سب انسپکٹر کی ابتدائی میڈیکل رپورٹ میں تشدد ثابت ہوا تھا جس کے بعد عدالت نے ملزم کاشف کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا تھا۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔