ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی ، چارلس سوم کا بطور بادشاہ حمایت پر عوام کا شکریہ

ملکہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی ، چارلس سوم کا بطور بادشاہ حمایت پر عوام کا شکریہ
لندن : برطانوی تخت پر 70 برس تک راج کرنے والی ملکہ الزبتھ دوم کو دنیا سے گزرے ہوئے 1 سال کا عرصہ گزر گیا ہے۔ خبررساں ادارے کے مطابق شاہ چارلس سوم نے جمعہ کو اپنی والدہ کی پہلی برسی کے موقع پر اپنے مختصر بیان اور والدہ کی اپنی پسندیدہ تصویر جاری کی ہے۔
شاہ چارلس سوم نے اپنے بیان میں اپنی والدہ کی پہلی برسی پر بطور بادشاہ ان کی حمایت پر عوام کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے اپنی والدہ، ان کی زندگی اور عوامی خدمات کے لیے ان کے عظیم پیار اور جذبے کو یاد کیا۔ شاہ چارلس سوم نے کہا کہ ہم آپ سب کی خدمت کرنے کی بھرپور کوشش کرتے ہیں اور رواں سال کے دوران اپنے اور اہلیہ کے لیے عوام کی جانب سے جس محبت اور حمایت کا اظہار کیا گیا اس کے لیے وہ تہہ دل سے عوام کے شکرگزار ہیں ۔ خیال رہے کہ برطانوی ملکہ الزبتھ دوم 96 برس کی عمر میں 8ستمبر 2022 کو انتقال کر گئی تھیں ، ملکہ الزبتھ دوم کی برسی کی تقریبات نجی سطح پر منعقد کی جا رہی ہیں ۔ علاوہ ازیں ملکہ برطانیہ الزبتھ دوم کی پہلی برسی کے موقع پر 3 کلو سے زائد سونے اور ہزاروں ہیروں کی مدد سے ایک یادگاری سکہ بھی تیار کیا گیا ہےتاہم اس کو کوئی سرکاری حیثیت حاصل نہیں ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔