ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز نے عید الفطرکے تین دن کرایوں میں 25 فیصد رعایت کا اعلان کردیا۔
ترجمان ریلوے کے مطابق کرایوں میں رعایت تمام مسافر ٹرینوں کی تمام کلاسزکے لیے ہے۔
ترجمان کا بتانا ہے کہ کرایوں میں رعایت کا اطلاق عید کی اسپیشل ٹرینوں پر نہیں ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان میں آج منگل کو شوال کا چاند دکھائی دیے جانے کا قوی امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے ماہرین کے مطابق چاند کی عمر آج شام انسانی آنکھ سے دکھائی دینے کے لیے پوری ہوگی جب کہ شوال کے چاند کا حتمی اعلان مرکزی رویت ہلال کمیٹی کرے گی۔