ویب ڈیسک: نیوزی لینڈ کیخلاف ٹی 20سیریز کیلئے 17رکنی قومی کرکٹ ٹیم کا اعلان کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے ارکان نے لاہور میں پریس کانفرنس کی ہے۔
وہاب ریاض کا کہنا تھا کہ ہم نے بہترین ٹیم تشکیل دی ہے، قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم ہوں گے۔
انہوں نے بتایا کہ اس کے علاوہ ٹیم میں ابرار احمد، اعظم خان، فخر زمان، افتخار احمد ،عماد وسیم، عباس آفریدی، محمد رضوان،محمد عامر ،محمد عرفان خان، نسیم شاہ، صائم ایوب اور شاہین شاہ آفریدی بھی ٹیم میں شامل ہیں۔
وہاب ریاض نے کہاکہ حارث رؤف اس سیریز میں دستیاب نہیں ہوں گے۔