شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

شوال کا چاند نظر آگیا، عید الفطر کل ہوگی ، چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی

(ویب ڈیسک ) پاکستان میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے، عید الفطر کل 10 اپریل بروز بدھ  ہوگی۔ 

تفصیلات کے مطابق   رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور کے مرکزی دفتر کوہسار بلاک میں ہوا،   جس کی صدارت چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کی ۔

اجلاس میں مرکزی اور زونل کمیٹی اسلام آباد کے ممبران شریک ہوئے ،  جبکہ  محکمہ موسمیات، سپارکو اور آئی ٹی ماہرین نے بھی شرکت کی۔

بعد ازاں پریس کانفرنس کرتے  ہوئے چیئرمین کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آگیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی، دیر، فیصل آباد، اسکردو اور ملک کے مختلف علاقوں سے چاند  نظر آنے کی شہادتیں موصول ہوئیں۔

پشاور زونل رویت ہلال کمیٹی کو مجموعی پر 64 شہادتیں موصول ہوئی  ہیں ۔پروفیسر عبدالغفور نے کہا کہ   چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی کو شہادتوں سے آگاہ کردیا ہے،  تمام شہادتیں مصدقہ ہیں اور  تمام شہادتیں شرعی اعتبار کے مطابق ہیں۔