نجکاری کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی

نجکاری کمیٹی نے 24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی

(ویب ڈیسک )   نجکاری کمیٹی کی جانب سے  24 اداروں کی نجکاری کی سفارش کردی گئی۔

نجکاری کیلئے سفارش کیے گئے اداروں کی تفصیلات پبلک نیوز نے حاصل کرلی۔ نجکاری کی فہرست میں پی آئی اے، سی ایل، فرسٹ وومن بینک لمیٹڈ،ایچ بی ایف سی، زرعی ترقیاتی بینک اوریوٹیلٹی اسٹورزکارپوریشن  شامل ہے۔

پیکو،جنکو ون، ٹو،تھری ،فور اور بجلی کی تقسیم کار کمپنیاں،   لیسکو،پیسکو،آئیسکو،میپکو،جیپکو،حیسکو،پیسکو،سیپکو  بھی فہرست میں شامل ہے۔ 

اس کے علاوہ اسٹیٹ لائف انشورنس،سندھ انجینئرنگ لمیٹڈ ، پاکستان ری انشورنس کارپوریشن بھی نجکاری کی فہرست میں شامل ہے۔