پاسورڈ کیلئے ایسا نیا طریقہ کہ ہیک کرنا ناممکن ہو جائیگا

پاسورڈ کیلئے ایسا نیا طریقہ کہ ہیک کرنا ناممکن ہو جائیگا
واشنگٹن ( ویب ڈیسک ) سکیورٹی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ اگر آپ اپنے سوشل میڈیا اکائنٹس یا دیگر کسی بھی جگہ پر پاسٹورڈ میں پیچیدہ الفاظ کا استعمال کرتے ہیں تو یہ ہیکرز کیلئے آسانی پیدا کرتا ہے اور ایسے پاسورڈ ہیکرز کیلئے زیادہ مشکل ہوتے ہیں جو سادہ الفاظ پر مشتمل ہوتے ہیں۔ برطانوی اخبار نے امریکہ کے نیشنل سائبر سکیورٹی سنٹرکے حوالے سے بتایا ہے کہ اگر آپ تین بے ترتیب الفاظ پر مشتمل کوئی پاسپورڈ رکھتے ہیں تو یہ ہیکرز کیلئے زیادہ مشکلات پیدا کرتا ہے،تین الفاظ پر مشتمل پاسٹورٹ ایک ایسا کمبی نیشن بناتا ہے جو پاسورڈ کو بہت مضبوط بنا دیتا ہے۔ ہیکرز اکثر اپنی تخریبی سرگرمیوں کے دوران جب مخصوص سافٹ وئیر کا استعمال کرتے ہوئے ڈی کوڈ کرنے کی کوشش کرتے ہیں تو تھوڑی سی محنت کے بعد انہیں اندازہ ہو جاتا ہے کہ آخر پاسورڈ کیا رکھا گیا ہو گا، امریکی سنٹر کی طرف سے یہ ہدایات امریکی سیاستدانوں اور دیگر اداروں کیلئے جاری کی گئی ہیں۔ مزید بتایا گیا ہے کہ اگر آپ نے پاسپورٹ میں 0 کا ہندسہ استعمال کرنا ہے تو اسے آپ الفاظ میں رکھ کر مضبوط بنا سکتے ہیں اور ہیکرز کیلئے اسے ڈی کوڈ کرنا بہت مشکل ہو گا اور نسبتاً اندازہ لگانا بھی بہت مشکل ہو گا، اسی طرح ایک آپ 1 کا ہندسہ استعمال کرتے ہیں تو اسے بھی لفظ کی صورت میں لکھیں۔

Watch Live Public News