’ شیخ رشید سیاسی تاریخ کو مسخ کرنیکی کوشش نہ کریں‘

’ شیخ رشید سیاسی تاریخ کو مسخ کرنیکی کوشش نہ کریں‘
اسلام آباد(پبلک نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی کی جانب سے وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کے بیان پر سخت ردعمل دیا گیا ہے. شیخ رشید نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کو گرفتار کیا تو قیامت آجائے گی، اس ملک میں بھٹو پھانسی چڑھ گیا لیکن چڑیا نہیں پھڑکی۔ سیکریٹری اطلاعات پیپلز پارٹی فیصل کریم کنڈی نے وزیر داخلہ کےبیان پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ شیخ رشید سیاسی تاریخ کو مسخ کرنے کی کوشش نہ کریں ،قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو شہید کا عدالتی قتل آج بھی قوم کے دل پر زخم ہے ، شہید ذوالفقارعلی کو دی جانے والی سزا کے خلاف کئی جانثاروں نے خود سوزی کی ،پیپلزپارٹی کے جیالوں نے کوڑے کھائے . فیصل کریم کنڈی نے کہا پیپلزپارٹی کے بہادر کارکنوں نے پھانسیاں قبول کی ،لاکھوں جیالوں نے قید اور تشدد برداشت کیا ،محترمہ بینظیر بھٹو شہید اور مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو نے اقتدار پر قابض ٹولے کو چیلنج کیا ، 4 اپریل کو شہید بھٹو کی صورت میں وطن کی آزادی کو سولی پر چڑھایا گیا تھا ، شہید بھٹو کے کروڑوں عقیدت مند آج بھی زندہ ہیں شیخ رشید جیسے لاوارثوں کے پیچھے کوئی نہیں ہوگا .

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔