دبئی (پبلک نیوز) متحدہ عرب امارات (یو ای اے) میں دو چاند نظر آنے سے متعلق کھڑا ہونے والا معمہ بالآخر حل ہو گیا ہے۔ معمہ حل ہونے کے بعد افواہوں کا طوفان بھی تھم چکا ہے۔
عرب میڈیا کی جانب سے جاری کردہ میڈیا رپورٹس کے مطابق دبئی انتظامیہ نے نئی ٹیکنالوجی کے کی مدد سے آسمان پر دو چاند دکھائے تھے۔ اس حوالے سے انتظامیہ نے انکشاف کیا تو سب کی آنکھیں کھلی رہ گئیں۔ یہ چیز یاد رہے کہ کچھ دن قبل یو ای اے میں دبئی کے آسمان پر دو چاند نظر آئے تھے جن کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔ جس کے ساتھ ہی افواہوں کا ایک طوفان بپا ہو گیا۔
واضح رہے کہ دبئی انتظامیہ کی جانب سے پہلی بار جدید ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے دو چاند دکھائے گئے۔ نئی ٹیکنالوجی کی مدد سے 100 میٹر کی دو دیو قامت کرینیں استعمال کی گئیں اور 40 میٹر کی اسکرین کا سہارا لیتے ہوئے زمین اور مریخ کے چاند کی نمائندگی کی گئی جس سے آسمان پر دو چاند نمو دار ہو گئے۔
Raising scientific questions about Mars’ weather, two Martian moons appeared in Al Qudra desert in a first of its kind experiment to celebrate #HopeProbe’s arrival at Mars#ArabsToMars#ImpossibleIsPossible#HopeForHope ???????????? pic.twitter.com/XxPxlPOFFb
— الإمارات - لا شيء مستحيل (@TheEmirates) February 9, 2021