وزیر اعلی مریم کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

وزیر اعلی مریم کا شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم

(ویب ڈیسک ) وزیر اعلی مریم نواز نے شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت صوبائی کابینہ کا6 واں اجلاس ہوا،  وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب بھر میں شادی کی تقریب میں ون ڈش پر پابندی پر سختی سے عملدرآمد کا حکم دے دیا۔

اس کے علاوہ  کابینہ نے کینسر کے مریضوں کے لئے مفت ادویات کی فراہمی بحال کرنے کی منظوری دے دی۔ پنجاب میں مفت کینسر ادویات پراجیکٹ میں مزید مریض شامل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔

کابینہ اجلاس سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے یہ بھی کہا کہ  فری ا دویات کی گھروں میں فراہمی کا پروگرام مئی میں شروع کر دیا جائے گا۔