توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فر دِ جرم عائد

توشہ خانہ کیس میں بانیٔ پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی پر فر دِ جرم عائد
بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس کی چارج شیٹ سامنے آگئی ہے۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ کے مطابق وزراتِ عظمیٰ کے دوران بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو مختلف سربراہان مملکت کی طرف سے 108 تحائف ملے۔ ملزمان نے 108 تحائف میں سے 58 قیمتی تحائف خود رکھ لیے۔ اس کے مطابق میں کہا گیا ہے کہ چیئرمین نیب نے توشہ خانہ ریفرنس میں تحقیقات شروع کرنے کے احکامات دیے۔ 108 تحائف میں سے بشریٰ بی بی نے 14 کروڑ روپے مالیت کے 58 تحائف اپنے پاس رکھے۔ بانی پی ٹی آئی نے سعودی ولی عہد سے موصول ہونے والا جیولری سیٹ انتہائی کم رقم کے عوض رکھا۔ توشہ خانہ قوانین کے مطابق تمام تحائف توشہ خانہ میں رپورٹ کرنا لازم ہیں۔ چارج شیٹ کے مطابق تحقیقات میں معلوم ہوا کہ بشریٰ بی بی کو سعودی ولی عہد سے جیولری سیٹ تحفے میں ملا، جیولری سیٹ ملٹری سیکریٹری کے ذریعے توشہ خانہ میں رپورٹ تو ہوا لیکن جمع نہیں کروایا گیا۔ اس میں یہ بھی کہا کہ بشریٰ بی بی اور بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ قوانین کیخلاف ورزی کی، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے اختیارات کا ناجائز استعمال کرتے ہوئے تحائف کی من پسند قیمت لگوائی۔ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے جیولری سیٹ کی 90 لاکھ روپے ادائیگی کی، تحقیقات کے مطابق قیمت پرائیویٹ فرد سے لگوائی گئی جو اصل قیمت سے انتہائی کم تھی۔ چارج شیٹ میں کہا گیا کہ جیولری سیٹ کی قیمت لگانے کےلیے دبئی کے ماہر سے بھی رابطہ کیا گیا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے قومی خزانے کو 1573 ملین روپے کا نقصان پہنچایا۔ نیب کی اس چارج شیٹ میں کہا گیا کہ تمام مطلوبہ شواہد، دستاویزی ثبوت اور انکوئری رپورٹ کی روشنی میں ملزمان کیخلاف ٹرائل شروع کیا جائے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔