شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام کیساتھ تصویر بھی شیئر کر دی

شاہد آفریدی کا بیٹی کی رخصتی پر جذباتی پیغام کیساتھ تصویر بھی شیئر کر دی
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی کے موقع پر انہوں نے بیٹی کے نام جذباتی پیغام جاری کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر نامی لڑکے سے گذشتہ روز کراچی کے مقامی ہال میں ہوئی تھی، دلہے سے متعلق آفریدی خاندان نے کوئی معلومات فراہم نہیں کی ہیں ۔ دلہن اور دلہا کی جوڑے کی تصاویر منظر عام پر نہیں لائی گئیں ہیں تاہم سوشل میڈیا پر دولہے کی تصویریں وائرل ہورہی ہیں۔ https://www.instagram.com/p/CuaCt4gN_NR/?utm_source=ig_web_copy_link&igshid=MzRlODBiNWFlZA== تقریب میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں نے بھی شرکت کی، وائرل ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ امام الحق، شان مسعود، محمد رضوان، بابر اعظم، شاہین شاہ آفریدی، سرفراز احمد، اور حسن علی تقریب میں خوشگوار موڈ میں موجود ہیں۔ اس کے علاوہ سابق کرکٹرز میں محمد اکرم، ارشد خان، معین خان اور وقار یونس نے بھی توریب میں شرکت کی ہے ۔ خیال رہے کہ پاکستانی کرکٹرز سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے کراچی میں قومی ٹریننگ کیمپ میں مصروف تھے، کھلاڑیوں نے شاہد آفریدی کی بیٹی کی شادی کی تقریب میں خاص طور پر شرکت کی تھی۔ وسری جانب شاہد آفریدی نے بھی اپنی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب میں رخصتی کے لمحات کی تصاویر شئیر کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پرجذباتی پیغام لکھا۔ شاہد آفریدی نے بیٹی کے نام پیغام میں لکھا کہ میری پیاری بیٹی، ایسا لگتا ہے کہ کل کی ہی بات ہو جب میں نے آپ کو اپنی بانہوں میں اٹھایا تھا اور اس دن میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ میں آپ کا ساتھ کبھی نہیں چھوڑوں گا۔ شاہد آفریدی نے مزید لکھا کہ اگرچہ آپ اپنی زندگی میں ایک نیا باب شروع کرنے والی ہیں، آپ ہمیشہ میرے دل میں رہیں گی کیونکہ میں وہ شخص ہوں جس نے آپ سے پہلے پیار کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو ایک ساتھ ایک خوبصورت زندگی گزارنے کا موقع عطا فرمائے، آمین۔
خیال رہے کہ گذشتہ سال دسمبر میں اقصیٰ آفریدی کا نکاح ہوا تھا تھا اور گذشتہ روز شادی کی تقریب منعقد ہوئی تھی۔ شادی کی تقریبات کو محدود اور سادہ رکھا گیا، جس میں دونوں خاندان کے قریبی رشتے داروں اور دوستوں نے بھی شرکت کی۔ گذشتہ برس جوڑے کی نکاح کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جہاں پر نکاح خواں کی جانب سے سنا جاسکتا تھا کہ اقصیٰ آفریدی کا حق مہر 131 تولہ چاندی رکھا گیا ہے، جس کی اس وقت مالیت 2 لاکھ 60 ہزار 952 روپے بنتی ہے۔ اس سے قبل فروری 2023 میں قومی کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی کا نکاح شاہد آفریدی کی بیٹی انشا آفریدی سے ہوا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔