صحافی حامد میر نےعمران خان کے حکومت میں آنے کی خبر دیدی

صحافی حامد میر نےعمران خان کے حکومت میں آنے کی خبر دیدی
کیپشن: Hamid Mir's Analysis
سورس: Youtube

ویب ڈیسک: سینیئر صحافی حامد میر نے کہا ہے کہ نواز اور شہباز شریف کی غلطیوں سےعمران خان کا نہ صرف جیل سے باہر آنا ممکن ہے بلکہ وہ حکومت میں بھی آسکتے ہیں۔

نجی نیوز چینل کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی حامد میر نے کہا  پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے درمیان کافی اختلافات رہے ہیں، آصف زرداری کو نواز شریف کی حکومت میں پہلی مرتبہ جیل میں ڈالا گیا، شہباز شریف بھی پہلی مرتبہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں جیل گئے،آج اگر پیپلز پارٹی اور ن لیگ ساتھ ہیں تو اس کی وجہ عمران خان ہیں کیونکہ وہ پیپلز پارٹی سے ہاتھ نہیں ملانا چاہتے، انہوں نے مولانا فضل الرحمان سے دوستی پر آمادگی تو ظاہر کردی لیکن پیپلز پارٹی سے دوستی پر تیار نہیں۔

حامد میر نے کہا جب تک عمران خان پیپلز پارٹی کے ساتھ ہاتھ نہیں ملاتے، وہ ن لیگ کے ساتھ رہے گی، انکے پاس کوئی آپشن نہیں ہے،پی ٹی آئی پر پابندی کے حوالے سے پیپلز پارٹی رضامند ہے، اس حوالے سے پہلے پیپلز پارٹی سے اور بعد میں شہباز شریف سے پوچھا گیا تھا۔

پی ٹی آئی پر پابندی سے متعلق انہوں نے کہا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی لگانا کوئی نئی بات نہیں، ماضی میں جس جماعت پر بھی پابندی لگی اسکا کوئی فائدہ نہیں ہوا، پابندی لگی تو تحریک انصاف کسی نئے نام سے آجائے گی، پی ٹی آئی رہنما سیاست کرتے رہیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ تاریخ یہ بتاتی ہے کہ جو سیاستدان جیل میں گیا وہ باہر خود نہیں آتا بلکہ مخالف کی غلطیوں سے آتا ہے، نواز اور شہباز شریف اسی طرح غلطیاں کرتے رہے تو میرے خیال میں عمران خان نہ صرف جیل سے باہر آئیں گے بلکہ حکومت میں بھی آسکتے ہیں۔

Watch Live Public News