پنجاب کے کن علاقوں میں موبائل فون سروس جام ہوگی؟ بڑی خبر آگئی

پنجاب کے کن علاقوں میں موبائل فون سروس جام ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
کیپشن: no mobile service
سورس: web desk

ویب ڈیسک: ہوم سیکرٹری کا کہنا ہے کہ محرم الحرام کے دوران وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر کم سے کم علاقوں میں موبائل فون جام کریں گے ، لاہور کی موبائل فون سروس جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں۔
 ہوم سیکرٹری پنجاب نورالامین مینگل نے نجی نیوز چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب پولیس کےساتھ مل کر موبائل فون کم سے کم جام کرنے پر از سر نو جائزہ لے رہے ہیں،ہوم سیکرٹری نےبتایا کہ لاہور میں موبائل فون جام کرنے کی فی الحال کوئی تجویز نہیں،کوشش کریں گے جہاں انتہائی ضروری ہو وہاں موبائل فون سروس جام کریں۔

ہوم سیکرٹری نے مزید کہا کہ وزیر اعلی کے حکم پر کابینہ کمیٹی نے ڈویژنز کے دورے شروع کر دئیے ہیں، ان دوروں کے دوران محرم الحرام کی مجالس کی سکیورٹی کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔ 

واضح رہے کہ یوم عاشورکے موقع پر مخصوص علاقوں میں موبائل فون سروس جام کرنے کے حوالے سے محکمہ داخلہ پنجاب نے تجویز بھجوا دی ہے، محکمہ داخلہ نے وفاقی حکومت کو تجویز بھجوائی ہے۔ امن و امان کے قیام کے لئے عاشورا کو صوبے کے اہم شہروں میں موبائل فون سروس جام کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

سروس جام کرنے کا حتمی فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی، اضلاع کے حساس ترین جلوسوں اور حساس مجالس کے راستوں میں موبائل فون سروس جام کرنے کا لکھا گیا ہے، محکمہ داخلہ کو یہ درخواست پولیس کی جانب سے دی گئی تھی۔

Watch Live Public News