ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل

ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل
اسلام‌آباد(پبلک نیوز)ملک بھر میں ایک کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کر لیا گیا. وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا پاکستان میں ہم نےایک کروڑ لوگوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مکمل کرلیا ہے، پاکستان نےکورونا کیخلاف جس طرح جنگ لڑی اس کی معترف پوری دنیا ہے، وزیر اعظم نے جس طرح اس اعصاب شکن جنگ میں قوم کو ایک لمحہ بھی مایوس نہیں ہونے دیا اور این سی او سی نےوزیراعظم کی پالیسی کونافذ کیا اس کی جتنی تعریف کریں، کم ہے. دوسری جانب سربراہ این سی او سی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے بھی اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ انشاء اللہ آج ملک میں اب تک ہونے والی کورونا ویکسینیشن کی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کر جائے گی. الحمدللہ لوگ رجسٹر بھی کر رہے ہیں اور ویکسین بھی بڑی تعداد میں لگائی جا رہی ہیں. اگر آپ نے ابھی تک نہیں لگوائی تو جلد ہی لگوائیں.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔