پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،09 مارچ 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 09 بجے،09 مارچ 2021
کورونا وبا ایک روز میں مزید 54قیمتی زندگیاں نگل گئی ٗ 24گھنٹوں میں 1353نئے کیسز رپورٹ ٗ فعال مریضوں کی تعداد 16ہزار 349ہو گئی ٗ 1644کی حالت تشویشناک ٗ کورونا کیسز میں اضافے کے بعد این سی او سی کا سکول کھولنے کے فیصلہ پر دوبارہ نظر ثانی کا فیصلہ ٗ آج ہونے والے اجلاس میں سکولز کھولنے کے طریقے پر نظر ثانی ہو گی ٗ سینما ٗ شادی ہالز میں تقریبات اور ریسٹورنٹس کھولنے کا فیصلہ واپس لینے پر غورالیکشن کمیشن یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق درخواست کی سماعت آج کریگا ٗ کرپٹ پریکٹس سے جیتنے والا چیئر مین سینٹ بننا چاہتا ہوں ٗ فرخ حبیب کہتے ہیں کہ قوم کی نظریں یوسف رضا گیلانی کیخلاف درخواست پر لگی ہوئی ہیں ٗ امید ہے الیکشن کمیشن آئین اور قانون کے مطابق فیصلہ کرے گا۔پی ڈی ایم کا یوسف رضا گیلانی کو چیئر مین سینٹ بنانے پر اتفاق ٗ مولانا کی زیر صدارت میں فیصلہ ٗنواز شریف ٗمریم نواز ٗ بلاول بھٹو زرداری سمیت دیگر جماعتوں کے قائدین شریک ہوئیے ٗ بلاول بھٹو زرداری کہتے ہیں کہ یوسف رضا گیلانی کو جتوا کر ایک اور پتہ اپنے نام کریں گے۔پی ڈی ایم کا آج چیئر مین سینٹ صادق سنجرانی کے عشائیے میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ ٗ چیئر مین سینیٹ سلیکٹڈ ہیں ٗ تسلیم نہیں کرتے ٗ اپوزیشن کا موقف۔چیئر مین سینیٹ آج نومنتخب سینیٹرز ٗ ریٹائرڈ سینیٹرز ٗ سینیٹرز کو عشائیہ دیں گے ٗ سینیٹ کی تا ریخ میں پہلی بار اپوزیشن الوداعی عشائیے میں شریک نہیں ہو گی۔پنجاب میں حکومت بنانا مسلم لیگ(ن) کا حق تھا ٗ بہت سی حکومتی اراکین اب بھی ہمارے ساتھ ہیں ٗ نائب صدر (ن) لیگ مریم نواز کا کہا۔ کہا ٗ تحریک عدم اعتماد لا کر پھر انہی کا وزیر اعلیٰ لانا عقلمندی نہیں ٗ چاہیں گے آئندہ بھی پنجاب میں مسلم لیگ(ن) کی حکومت ہو۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔