ٹک ٹاک پر اتنا بڑا اعزاز، کنول آفتاب کی عید سے پہلے ہی عید

ٹک ٹاک پر اتنا بڑا اعزاز، کنول آفتاب کی عید سے پہلے ہی عید

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی معروف ٹک ٹاکر کنول آفتاب کی عید سے پہلے ہی عید ہو گئی ہے۔ انھوں نے ٹک ٹاک پر ایک اور بہت بڑا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

جی ہاں قارئین کنول آفتاب پاکستان میں دوسری ٹاپ ٹک ٹاکر ہونے کا اعزاز تو اپنے پاس رکھتی ہی ہیں، اب انھوں نے ایک اور اعزاز اپنے نام کر لیا۔ مختصر ویڈیو شیئرنگ ایپ ٹک ٹاک پر انھوں نے 13 ملین فالورز حاصل کر لیے ہیں۔

کنول آفتاب اپنے فالورز کی تعداد 13 ملین ہونے پر ایک طرف انتہائی خوش ہیں جبکہ دوسری جانب وہ ایک اور میدان بھی مارنے کے قریب پہنچ گئی ہیں۔

خیال رہے کہ نمبر ون ٹک ٹاک سٹار جنت مرزا ہیں جن کے ٹک ٹاک پر 14 ملین فالورز ہیں۔ لہذا کنول آفتاب اور جنت مرزا کے درمیان فالورز کا فرق اب کم رہ گیا ہے۔ کنول اب ان کے کافی قریب پہنچ گئی ہیں۔

ٹک ٹاکر خاتون نے اپنے ٹک ٹاک اکاؤنٹ پر سیکڑوں ویڈیو اپلوڈ کی ہوئی ہیں جن پر 463 ملین سے زائد لوگوں نے ان کو ویڈیوز پر پسندیدگی کا اظہار کیا جبکہ کروڑوں ایسے لوگ بھی ہیں جو کمنٹس سیکشن میں ان کے لیے محبتوں کے گلدستے پیش کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔