جدہ (پبلک نیوز) وزیر اعظم عمران خان اپنے تین روزہ سعودی عرب دورے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان جدہ سے اسلام آباد کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ سعودی حکام نے جدہ ایئرپورٹ پر وزیراعظم عمران خان کو الوداع کیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید، گورنر خیبر پختونخوا شاہ فرمان، سینٹر فیصل جاوید بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہیں۔اس سے قبل وزیراعظم عمران خان اہم کامیاب سعودی عرب دورہ کے بعد وطن واپسی کے لیے رائل ائیر پورٹ پہنچے۔ جہاں سے وزیراعظم عمران خان نے اپنی اہلیہ اور اراکین وفد کے ہمراہ وطن واپس روانہ ہونا تھا۔