پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،10مئی2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز،رات12بجے،10مئی2021
وزیر اعظم عمران خان اپنے تین روزہ سعودی عرب دورے کے بعد پاکستان کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و قانون بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ شہباز شریف نے کیبنٹ اور ڈی جی ایف آئی اے کا متعلقہ فورم استعمال نہیں کیا۔ شہبازشریف کا نام عدالتی فیصلہ آنے سے قبل ہی پی این آئی لسٹ میں موجود تھا۔وزیر اعظم عمران خان کی امام کعبہ، اسلامی تعاون تنظیم کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر یوسف العثیمین، مسلم ورلڈ لیگ کے سیکرٹری جنرل محمد عیسیٰ سے اہم ملاقاتیں، اسلاموفوبیا پر اہم اقدامات کے لیے اتفاق۔سینیٹ سیکریٹریٹ کی گاڑیوں کے غیر قانونی استعمال کا انکشاف، ایوان بالا میں اپوزیشن لیڈر یوسف رضا گیلانی کو الاٹ کی جانے والی گاڑی اسلام آباد سے لاہور آنے اور جانے والے مسافروں کے لیے پک اینڈ ڈراپ سروس بن گئی۔اسلامی تعاون تنظیم او آئی سی کونسل برائے وزرائے خارجہ نے 15 مارچ کو اسلاموفوبیا کا مقابلہ کرنے کا عالمی دن منانے کی متفقہ قرارداد منظور کر لی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔