SANSO نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے نت نئے الیکٹرک کارز کے ماڈلز متعارف کروا دئیے

SANSO نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے نت نئے الیکٹرک کارز کے ماڈلز متعارف کروا دئیے
پوری دنیا میں لوگ پیٹرول اور ڈیزل سے پیدا ہونے والی آلودگی اور اس پر آنے والے بے تہاشا اخراجات سے تنگ ہیں اور اس کے متبادل سستے اور آلودگی سے پاک ذریعہ کی بات کی جائے تو وہ صرف الیکٹرک گاڑیاں ہی ہیں ، اسی کے پیش نظر SANSO نے دنیا بھر کے صارفین کیلئے نت نئے الیکٹرک کارز کے ماڈلز متعارف کروا دئیے ۔ لوگ جہاں پیٹرول اور ڈیزل سے تنگ آکر سستے اور بہترین آپشنز کی طرف جا رہی ہے الیکٹرک کارز ان میں سب سے اوپر ہےجہاں elon musk کی TESLA نے الیکٹرک کارز کے کچھ ماڈلز امریکہ میں متعارف کروائے.ہیں وہیں Haroon S Khan کی جرمن کمپنی SANSO نے دنیا بھر کے صارفین کے لئے نت نئے الیکٹرک کارز کے ماڈلز متعارف کروا دئیے ہیں. جرمن کارز کا شمار دنیا کی بہترین گاڑیوں میں ہوتا ہے، SANSO نے اپنی الیکٹرک کارز کے ماڈلز Sanso I , Sanso M, Sanso E, Sanso Sصارفین کی سیفٹی، کمفورٹ،سفری سہولت، سپیڈ، جدید سمارٹ فیچرز، الیکٹرک چارجنگ اور سمارٹ سولوشنز کو مدنظر رکھتے ہوئے جدید Smart AI Electric Car Technology & Anti Theft Technology کی مدد سے خوبصورت اور پائیدار کارز لانچ کی ہیں جو ہر طرح کے صارفین کی ضرورت کو پورا کرتی ہیں. پھر چاہے آپکی ضرورت ایک 7 سیٹر SUV 4x4 wheeler کی ہی ہو، 5 سیٹر لگژری سیڈان ہو، 5 سیٹر نارمل سیڈان کی ہو یا ایک چھوٹی فیملی کے لئے 4 سیٹر compac car کی ہو ۔ SANSO اپنی جدید سمارٹ الیکٹرک کارز کیساتھ TESLA اور دیگر کمپنیوں کو پوری ٹکر اور صارفین کو سہولیات دینے کو تیار ہے۔ SANSO اپنے Go Green With Sanso On Your Pocket & To Your Climate کے عزم پر چلتے ہوئے کام کر رہی ہے جس سے صارفین کی سہولت و آسانی کے ساتھ ساتھ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور الیکٹرک آٹوموبائل انڈسٹری کے فروغ میں ایک نیا باب شامل ہوگا جو دینا بھر سمیت پاکستان کے لئے بھی اہم سنگِ میل ثابت ہوگا ۔

Sanso I ( ایس یو وی)

Sanso I میں 400 واٹ پاور ہے جو کہ صرف 4.7 سیکنڈ میں 100 کی اسپیڈ پکڑ لیتی ہے اور 200 کلو کلو میٹر تک جاتی ہے۔ اور اس میں 100کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے ۔ سانسو آئی 48 منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 6 ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسسٹم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے ۔ یہ 5 دروازوں کیساتھ 7 سیٹوں پر شامل ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ ارٹیلی کا استعمال بھی کیا گیا ہے جس کی موجودگی سے آپ ہروقت الرٹ رہ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں 15 انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے اور الیرم کیلئے ایلومینیم کا استعمال کیا گیا ہے۔

Sanso M ( سیڈان)

Sanso M کی بات کریں تو اس میں 360 کلوواٹ پاور ہے جو 4.8 سکینڈ میں 100 کلو میٹر پر گھنٹہ کی اسپیڈ پکڑ لیتی ہے اور 185کلو میٹر کی اسپیڈ تک جاتی ہے اور اس میں 80کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے ۔ سانسو آئی 40 منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 6 ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں ۔ اس کے ساتھ ، ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسٹم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے ۔ یہ 4دروازوں کیساتھ 4سیٹوں پر شامل ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں پینور گلاس روف دی گئی ہے جو کہ صارفین کے سفر کو مزید دلچسپ بناتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 12انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے اور الیرم کیلئے ایلومینیم کا استعمال کیا گیا ہے۔

Sanso E (سیڈان)

Sanso E کی بات کریں تو اس میں 320 کلو واٹ پاور ہے جو 170کلومیٹر کی اسپیڈ تک چلتی ہے اور 0سے 100 کی اسپیڈ صرف 4.9 سکینڈ میں کر لیتی ہے ۔ اس میں37.5کلو وواٹ کی بیٹری ہوتی ہے ۔ سانسو آئی 40منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں 4ائیر بیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسٹیم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے ۔ یہ 4دروازوں کیساتھ5سیٹوں پر شامل ہوتی ہے ۔ اس کے علاوہ اس میں 12انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے اور الیرم کیلئے ایلومینیم کا استعمال کیا گیا ہے ۔

Sanso S Solar (چھوٹی کار)

Sanso S Solar سینسو کی چھوٹی کار ہے جو کہ 4 دروازوں کیساتھ 5سیٹوں پر مشتمل ہوتی ہیں۔ جو کہ 60کی اسپیڈ تک چلتی ہے اور اسکی کروس رینج 130 کلو میٹر ہے ۔ سانسو آئی 30 منٹ میں 80 فیصد تک بیٹری کو چارج کر دیتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی اس میں ائیربیگ بھی شامل ہوتے ہیں۔ اس کے ساتھ ، ساتھ اس میں اینٹی تھیف سسٹیم بھی موجود ہے جو گاڑی کو چوری سے بچاتی ہے۔ اس کے علاوہ اس میں 12انچ کی ایل سی ڈی دی گئی ہے ۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔