گلوبل وارمنگ سے جانداروں میں تاریخ کا تیز ترین ارتقا

گلوبل وارمنگ سے جانداروں میں تاریخ کا تیز ترین ارتقا
ملبورن ( ویب ڈیسک ) ہم نے ڈارون کی تھیوری میں جانداروں کی جسمانی ساخت میں تبدیلی کے بارے میں بڑھ رکھا ہے لیکن اب ایک ایسی تحقیق سامنے آ ئی جس سے یہ معلوم ہوا ہے کہ گرم خون رکھنے والے جانور دنیا بھر میں بڑھتی ہوئی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے تیزی سے اپنی جسمانی ساخت تبدیل کر رہے ہیں اور آسٹریلوی طوطوں، خرگوشوں اور امریکی پرندوں کی چونچ ، کان اور دم کے سائز میں واضح تبدیلی دیکھنے میں آرہی ہے۔ آسٹریلوی تحقیقاتی جرنل کے مطابق گلوبل وارمنگ گرم خون والے جانوروں کے لیے ایک بڑا چیلنج ہے ، جن کیلئے جسم کے اندرونی درجہ حرارت کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔ جیسا کہ کوئی بھی جو ہیٹ اسٹروک کا تجربہ کرتا ہے آپ کو بتا سکتا ہے ، جب ہم زیادہ گرم ہوتے ہیں تو ہمارے جسم شدید دباؤ کا شکار ہو جاتے ہیں۔ جانور گلوبل وارمنگ سے مختلف طریقوں سے نمٹ رہے ہیں۔ کچھ ٹھنڈے علاقوں میں جاتے ہیں ، کچھ افزائش اور ہجرت کے وقت کو تبدیل کرتے ہیں اور کچھ جانور اپنے جسم کے سائز اور ساخت کو موسمیاتی تبدیلیوں کے ساتھ ساتھ تیزی سے تبدیل کر رہے ہیں۔ نئی تحقیق نے جانداروں کی مختلف اقسام میں آب و ہوا کی تبدیلی سے نمٹنے کے ایک اور طریقے کا جائزہ لیا۔ یہ جاندار اپنے کانوں ، دموں ، چونچوں اور دیگرجسمانی حصوں کے سائز کو تبدیل کررہے ہیں، اس سلسلہ میں جانوروں کی مختلف قسموں کا جائزہ لیا گیا اور یہ معلوم ہوا کہ آسٹریلوی طوطے، یورپی خرگوش اور امریکی پرندوں میں سے کسی کی چونچ بڑی ہونے لگی یا کسی کے کان اور دم میں تبدیلی ہونے لگی۔

Watch Live Public News