محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں ووکیشنل میٹرک کا آغاز

محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں ووکیشنل میٹرک کا آغاز
اسلام آباد ( پبلک نیوز) محکمہ سپیشل ایجوکیشن میں ووکیشنل میٹرک کا آغاز، یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا، ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پنجاب کی جانب سے تصدیق کر دی گئی۔ ڈی جی سپیشل ایجوکیشن پنجاب پرویز اقبال بٹ کا کہنا ہے کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن کا ووکشنل میٹرک کا آغاز کرنے پر غور کیا جا رہا ہے۔ خصوصی بچوں کے لئےمیٹرک ووکیشنل سکول کو بطور پائیلٹ پراجیکٹ لانچ کیا جائے گا۔ انھوں نے کہا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہوگا۔ پائلیٹ پراجیکٹ کا پہلا سکول جوہر ٹاؤن میں کھولا جائے گا۔ خصوصی بچوں کی تکنیکی تربیت کے لئے اس منصوبہ کے لئے بلڈنگ الاٹ کرالی گئی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ سپیشل بچوں کی بحالی تکنیکی تعلیم کے بغیر ممکن نہیں۔ اس منصوبہ سے خصوصی بچوں کے لئے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے۔ خصوصی بچوں کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنا ہماری اولین ترجیح ہے۔ سلیبس کی تیاری کے لئے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سپیشل ایجوکیشن کی معاونت لی جائے گی۔ ڈی جی سپیشل ایجوکیشن جانب سے مزید کہا گیا کہ محکمہ سپیشل ایجوکیشن خصوصی بچوں کی بحالی کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا رہا ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔