عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ، پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان

عالمی منڈی میں تیل مزید سستا ، پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان
لاہور: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں مزید کم ہوگئی ہیں جس کے باعث پاکستان میں ریلیف کی توقع ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی منڈی میں پٹرول کی قیمت میں 5.49 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے، عالمی منڈی میں پٹرول کی فی بیرل قیمت 94.95 ڈالر پر آگئی جبکہ ڈیزل کی قیمت 5.13 ڈالر کم ہو کر 100.05 ڈالر فی بیرل ہوگئی ہے۔ عالمی منڈی میں کمی کے بعد 16 دسمبر کو پاکستان میں پٹرولیم قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔ذرائع نے بتایا ہے کہ ملک میں پٹرول 13 روپے اور ڈیزل 15روپے فی لیٹر سستا ہونے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی ممکنہ نئی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ 15 دسمبر کو کرے گی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔