ترکیہ میں زلزلہ: پاک آرمی نے ملبے تلے دبے مزید 5 افراد کو زندہ بچا لیا

ترکیہ میں زلزلہ: پاک آرمی نے ملبے تلے دبے مزید 5 افراد کو زندہ بچا لیا
پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 5 اور افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 41 مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔ پاکستان آرمی72گھنٹوں سے ترکیہ میں ریسکیو آپریشن میں مصروف عمل ہے۔ پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیمیں امدادی سرگرمیوں کے لئے سب سے پہلے ترکیہ پہنچیں۔ مشکل کی گھڑی میں پاکستان آرمی ترکیہ کے بہن بھائیوں کی امداد میں پیش پیش ہے۔ پاکستان آرمی کی USAR ٹیموں کا ترکیہ کے صوبے ادیامان میں 17مقامات پر ریسکیو اینڈ سرچ آپریشن جاری ہے، پاک آرمی کی ریسکیو ٹیموں نے گذشتہ 72 گھنٹوں کے دوران ملبے تلے دبے 5 اور افراد کو زندہ بچا لیا جبکہ 41 مزید لاشیں ملبے سے نکال کر ورثاء کے حوالے کردی گئیں۔اس کے علاوہ پاک آرمی نے ملبے تلے دبے 4 زندہ افراد کی نشاندہی بھی کی جنہیں لوکل ریسکیو ٹیموں نے بچا لیا۔ پاکستان آرمی کی ریسکیو ٹیمیں ترکیہ میں اپنی امدادی کارروائیاں جاری رکھنے کیلئے پر عزم ہے، ترک عوام پاک فوج کی خدمات کے معترف ہوگئے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔