(ویب ڈیسک) ملک میں سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، فی تولہ کی قیمت میں آج بھی کمی واقع ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی کی لہر میں کمی کے بجائے اضافہ ہوتا دکھائی دے رہا ہے، ڈالر بےلگام ہوچکا ہے، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ بھی جاری ہے جبکہ ملک میں سونے کا بھاو بھی مستحکم ہوتا دکھائی نہیں دے رہا، کاروباری ہفتے کے آخری روز سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔
فی تولہ سونا 1200 روپے سستا ہوگیا، فی تولہ سونا 1200 روپے کمی سے 2 لاکھ 14 ھزار 300 روپے کا ہوگیا، دس گرام سونا 1028 روپے کمی کے بعد 1 لاکھ 83 ہزار 728 روپے کا ہوگیا۔
عالمی صرافہ بازار میں سونا 8 ڈالرز کمی سے 2045 فی اونس کی سطح پر آگیا ، فی تولہ چاندی کی قیمت 2600 روپے پر مستحکم رہی۔