ویب ڈیسک: بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 55 ڈالر کی کمی سے 2415 ڈالر کی سطح پر آگئی ہے۔
سونے کی عالمی قیمتوں میں کمی کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی جمعہ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت میں تین ہزار روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2,51,000 روپے ہوگئی ہے۔
جبکہ فی دس گرام سونے کی قیمت بھی 2572 روپے کی کمی سے 215192 روپے کی سطح پر آگئی ہے۔
اسی طرح فی تولہ چاندی کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 2850 روپے اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی 42.87 روپے کی کمی سے 2443.41 روپے کی سطح پر آگئی۔
بلین مارکیٹ کے نمائندوں کا کہنا ہے کہ سونے کی گھٹی ہوئی خریداری سرگرمیوں کے باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت کا تعین 1600روپے انڈر کاسٹ کیا گیا ہے۔