بریکنگ نیوز!مریم نوازکے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکاگرین سگنل

بریکنگ نیوز!مریم نوازکے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکاگرین سگنل
کیپشن: بریکنگ نیوز!مریم نوازکے وزیراعلیٰ پنجاب بننےکاگرین سگنل

ویب ڈیسک: گزشتہ رات سابق صدر آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آصف زرداری اور شہباز شریف کی ملاقات اعلیٰ حلقوں کے کہنے پر ہوئی،مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے آصف زرداری سے پہلے ملاقات سے انکار کر دیا تھا،نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کے ثالثی کا کردار ادا کرنے پر ان کی رہائش گاہ پر ملاقات ہوئی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات سے قبل دونوں جماعتوں کے رہنماؤں نے الیکشن کمپین میں تنقید پر گلے شکوے کئے۔پیپلز پارٹی کی قیادت نے بے جا تنقید کی، شہباز شریف کا شکوہ۔

سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ وہ الیکشن کا حصہ تھا اس کو ختم کیا جائے،میاں صاحب آپ بھی تو جلسوں میں پیپلز پارٹی پر تنقید کرتے رہے۔اب ہمیں حکومت سازی کے لیے معاملات کو طے کر نا چاہیے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق صدر آصف زرداری نے مریم نواز کو وزیراعلی بنانے کی تجویز دے دی،جمہوریت میں استحکام کے لئے مل کر فارمولا طے کرنا ہو گا ،ہم اپنی جماعت سے مشاورت کرتے ہیں اور آپ بھی کر لیں، شہباز شریف نے مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف سے مشاورت کے لیے وقت مانگا۔دونوں جماعتیں آپس میں مشاورت کے بعد بات چیت کو بڑھائیں گی۔

Watch Live Public News