سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور

سعودی عرب کا پاکستان میں سرمایہ کاری 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر غور
ریاض: سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں اعلان کردہ دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری مزید بڑھانے پر غور شروع کر دیا گیا ہے ۔ سعودی میڈیا کا کہنا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے پاکستان میں سرمایہ کاری میں اضافے کا جائزہ لینے کی ہدایت جاری کر دی ہے ۔ خبر ایجنسی نے بتایا ہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے سعودی ڈویلپمنٹ فنڈ کو پاکستان سینٹرل بینک میں جمع کروائی گئی 5 ارب ڈالر کی رقم بڑھانے پر جائزہ لینے کی ہدایت کر دی ہے ۔ سعودی خبر ایجنسی کے مطابق اسٹیٹ بینک میں ڈیپازٹ کی رقم دسمبر 2022 میں 5 ارب ڈالر کر دی گئی تھی ۔ وزیراعظم شہباز شریف اور سعودی ولی عہد کے درمیان حالیہ روابط کے تناظر میں یہ اعلان سامنے آیا ہے ۔ واضح رہے کہ سعودی عرب نے گذشتہ سال پاکستان میں دس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔