پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10جولائی 2021

پبلک نیوز ہیڈلائنز، صبح 9 بجے، 10جولائی 2021
پاکستان میں کورونا مثبت کیسز بڑھنے لگے،شرح3 اعشاریہ 79 فیصد تک پہنچ گئی، 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 828 نئے کیس رپورٹ، مزید 35 افراد جاں بحق، اموات کی مجموعی تعداد 22 ہزار 555 ہوگئی، 36 ہزار 454 مریض گھروں اور اسپتالوں میں زیرعلاج، 2 ہزار 49 کی حالت تشویشناک۔ پاکستان میں کورونا کی نئی قسم ڈیلٹا کےکیسز بھی سامنے آنے لگے، این سی او سی نے عوام کو نئے وائرس سے بچانے کےلیے خصوصی اقدامات پر کام شروع کردیا، تمام سیکٹرز میں ملازمین کے لیے ویکسی نیشن لازمی قرار دے دی گئی، سیروسیاحت پر بھی پابندی کا امکان، یکم اگست سے ویکسی نیشن سرٹیفکٹ کے بغیر ہوائی سفر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ خیبرپختونخوا میں آج سے میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز،کورونا وائرس کے باعث امتحانات کو صرف لازمی مضامین تک محدودکردیا گیا، میٹرک کے طلباء چاراور انٹر کے طالب علم تین مضامین میں امتحان دیں گے۔ امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن کاشاہ محمودقریشی سےٹیلفونک رابطہ،باہمی امورسمیت افغانستان کی موجودہ صورتحال پرتبادلہ خیال،خطےمیں دیرپاامن کیلئےمشترکاکوششیں جاری رکھنےپرزور،شاہ محمودقریشی کہتےہیں،امریکاکیساتھ طویل المدتی تعلقات کے فروغ کےمنتظرہیں۔ آرمی چیف جنرل قمرجاوید باجوہ سے چینی سفیراور قطری نمائندہ خصوصی کی الگ الگ ملاقاتیں، چینی سفیر سے ملاقات میں مختلف شعبوں میں تعاون اور سی پیک منصوبے پر پیشرفت بارے تبادلہ خیال کیا گیا،قطری ایلچی نے علاقائی امن وسلامتی کےلئے پاکستان کی کاوشوں کو سراہا۔

Watch Live Public News