”کورونا کا خطرہ ابھی پوری طرح نہیں ٹلا ہے“

”کورونا کا خطرہ ابھی پوری طرح نہیں ٹلا ہے“
لاہور ( ویب ڈیسک ) وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کورونا کا خطرہ ابھی پوری طرح نہیں ٹلا ہے ، کورونا کی چوتھی لہر سے صرف احتیاط برتنے سے بچا جا سکتا ہے۔ معاون خصوصی اطلاعات پنجاب فردوس عاشق اعوان نے ٹویٹس میں لکھا کہ کورونا کی چوتھی لہر سے بچاؤ کیلئے عوام کو پہلے سے زیادہ احتیاط برتنا ہوگی،این سی او سی کی گائیڈ لائنز پر ہر صورت عملدرآمد کیا جائے گا، کورونا سے محفوظ رہنے میں ہر شہری کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہے، کورونا ایس او پیز کی پاسداری اور ماسک کا استعمال انتہائی ضروری ہے، کورونا کا خطرہ ابھی ٹلا نہیں۔ https://twitter.com/Dr_FirdousPTI/status/1413739461624672260 ایک اور ٹویٹ میں معاون خصوصی نے لکھا کہ احتیاط کا راستہ ہمیں کورونا کی چوتھی لہر سے محفوظ رکھ سکتا ہے، بےاحتیاطی اور ایس او پیز کی خلاف ورزی سے کیسز میں ہھر سے اضافہ ہوگا، ملک اور عوام پھر سے لاک ڈاؤن جیسی پابندیوں کے متحمل نہیں ہوسکتے، پابندیوں سے بچنے کیلئے شہری احتیاط کا دامن مت چھوڑیں۔