عید کے دن گوشت ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ

عید کے دن گوشت ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ
لاہور: ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ عید کے دن گوشت ضرور کھائیں لیکن اعتدال کے ساتھ، بدہضمی کا شکار ہوکر ہسپتال جانے سے بچنا ہے تو مزے مزے کے پکوان کھاتے ہوئے احتیاط کریں۔ عید قربان پر قورمہ،بریانی،تکے اور چانپیں ،مزے مزے کی چٹ پٹی ڈشیں اور کھانے ضرور کھائیں لیکن طبی ماہرین کہتے ہیں کہ ذرا اعتدال کے ساتھ، ضرورت سے زیادہ گوشت کا استعمال مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتا ہے۔ غذا میں گوشت کا استعمال پروٹین، آئرن، وٹامنز اور معدنی طاقت فراہم کرتا ہے لیکن ضرورت سے زیادہ استعمال مختلف بیماریوں کولیسٹرول، بد ہضمی، بلڈ پریشر اور پیٹ کے امراض کو جنم دیتا ہے جس سے انسانی قوت مدافعت اور صحت متاثر ہوتی ہے۔ طبی ماہرین کے مطابق 20 روز سے زیادہ دنوں تک گوشت کو فریج اور فریزر میں نہ رکھا جائے جبکہ بار بار فریج کھولنے سے گوشت کی تازگی اور غذائیت بھی متاثر ہوتی ہے جو انسانی صحت کے لیے نقصان دہ ہے ۔ طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ گوشت کے ساتھ ساتھ سبزیوں، سلاد، پھلوں اور پانی کا زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے۔ طبی ماہرین باربی کیو سے بھی ہاتھ روکنے کی تلقین کرتے ہیں ان کا کہنا ہے کہ باربی کیو کا گوشت مکمل نہیں پکتااس لیے جلد ہضم نہیں ہوتا ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔