پاکپتن میں اوباش کی 5سالہ بچے سےزیادتی،ملزم گرفتار

پاکپتن میں اوباش کی 5سالہ بچے سےزیادتی،ملزم گرفتار
کیپشن: پاکپتن میں اوباش کی 5سالہ بچے سےزیادتی،ملزم گرفتار

ویب ڈیسک: پاکپتن  میں اوباش کی 5سالہ بچے سے مبینہ زیادتی،مقدمہ درج،ملزم کو گرفتار کرلیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق  پاکپتن پولیس کا کہنا ہے کہ گاؤں جیون شاہ میں اوباش نے 5 سالہ بچے سے مبینہ زیادتی کی ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم نے بچے کو ورغلا کر کھیتوں میں لیجا کر زیادتی کا نشانہ بنایا اور حالت غیر ہونے پر ملزم بچے کو گلی میں چھوڑ کر فرار ہو گیا۔

پولیس نے بچے کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ پولیس نے ملزم شہزاد کو گرفتار کر کے تفتیش شروع کردی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کونوٹس

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے عارفوالا کے گاؤں جیون شاہ میں 5 سالہ بچے سے مبینہ   زیادتی کے واقعہ کا نوٹس  لیتے ہوئے انسپکٹر جنرل پولیس سے رپورٹ طلب کر لی۔

Watch Live Public News